3 مارچ 2013 - 20:30

شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر نے عباس ٹاون کراچی دھماکوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہ پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

ابنا: شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نےعباس ٹاؤن کراچی دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ملک میں انارکی پھیلائی جا رہی ہے اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ملک میں جنگل کا قانون ہے، ایسا جنگل جس میں ہر طرف آگ لگی ہوئی ہے اور کوئی بجھانے والا نہیں ہے۔ ملت تشیع کو اپنے تحفظ کے لئے کوئی آخری قدم اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں کے بارے میں صوبائی اور وفاقی حکومت ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہیں اور شہری مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر سیاست کرنے کی بجائے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اگر یہی حالات رہے تو اپنے تحفظ کے لئے شیعہ قوم انتہائی قدم اٹھانے کیلئے قائد ملت جعفریه پاکستان حضرت علامه سید ساجد علی نقوی کے هر اشارے پر لبیک کهنے کیلئے تیار هے ۔ شیعہ علماء کونسل اس سانحہ پر تین روز سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ علامہ مظہر عباس علوی نے یہ بھی بتایا کہ کل صوبائی صدر کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل اس واقعہ کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی نکالے گی۔